سٹی 42 : حکومت نے جنوری کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی۔
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی نادرن کیلئے قیمت میں کمی جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں اضافہ کردیا گیا، سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی، سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ، سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔
دسمبر میں سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ دسمبر میں سوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔