ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،خارجی لیڈر سمیت 5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،خارجی لیڈر سمیت 5 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  احمد منصور : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں سکیورٹی فورسز  نے آپریشن کرکے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور  وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، خارجی رنگ لیڈر شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

 سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

سورس : آئی ایس پی آر 

صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، انہوں نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی ہے۔ وزیرِاعظم نے خارجی سرغنہ سمیت 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر آپریشن میں شریک افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف کی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملک دشمنوں کے خلاف جنگ میں شریک سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے. 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی  بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،  بہادر  سکیورٹی فورسز  پر قوم کو ناز ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں ، پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔