اب الیکٹرک رکشہ کے چارجنگ سٹیشنوں پر ڈالر اجاڑے جائیں گے

10 Jan, 2025 | 05:54 PM

راؤ دلشاد : پنجاب حکومت نے  لاہور میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی ترویج کیلئےفیصلہ کر لیا۔ لاہور میں روایتی آٹو رکشوں کے بجائے الیکٹرک آٹو رکشے آپریشنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
پہلے فیز میں الیکٹرک رکشہ اور چارجنگ سٹیشنز کیلئے 9کروڑ ڈالرز خرچ ہونگے،وزیراعلیٰ نے ٹاسک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو تفویض کر دیا ، ورلڈ بینک  نے بھی الیکٹرک آٹو رکشوں کیلئےگرانٹ ان ایڈ دینے پر آمادگی کا اظہار کردیا ۔ ورلڈ بینک نےگرانٹ ایڈ کا کیس ایگزیکٹو بورڈ میں منظوری کیلئے ارسال کردیا،رواں برس مارچ میں ورلڈ بینک ایگریکٹو بورڈ اجلاس میں منطوری متوقع ہے ۔ 
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک آٹو رکشے چلانے کیلئےحکمت عملی مرتب کرلی ،الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ سے آلودگی اور سموگ سے نمٹا جائیگا،

مزیدخبریں