راؤ دلشاد : پنجاب حکومت نے لاہور میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی ترویج کیلئےفیصلہ کر لیا۔ لاہور میں روایتی آٹو رکشوں کے بجائے الیکٹرک آٹو رکشے آپریشنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پہلے فیز میں الیکٹرک رکشہ اور چارجنگ سٹیشنز کیلئے 9کروڑ ڈالرز خرچ ہونگے،وزیراعلیٰ نے ٹاسک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو تفویض کر دیا ، ورلڈ بینک نے بھی الیکٹرک آٹو رکشوں کیلئےگرانٹ ان ایڈ دینے پر آمادگی کا اظہار کردیا ۔ ورلڈ بینک نےگرانٹ ایڈ کا کیس ایگزیکٹو بورڈ میں منظوری کیلئے ارسال کردیا،رواں برس مارچ میں ورلڈ بینک ایگریکٹو بورڈ اجلاس میں منطوری متوقع ہے ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک آٹو رکشے چلانے کیلئےحکمت عملی مرتب کرلی ،الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ سے آلودگی اور سموگ سے نمٹا جائیگا،