پنجاب بھر میں 208 مدارس سے منسلک سکولوں کی نگرانی کون کرے گا؟ اہم خبر

10 Jan, 2025 | 05:49 PM

سٹی 42 : پنجاب بھر میں 208 مدارس سے منسلک سکولوں کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان چیک کریں گے ۔ 

مدارس سے منسلک سکولوں کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور  اے ای اوز کے ذریعے چیک کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیمات نے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فعال مانیٹرنگ کے زریع دینی مدارس سے منسلک سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر کیا جاسکے گا۔ 

مزیدخبریں