دھند چھا گئی ، موٹروے بند

10 Jan, 2025 | 05:31 PM

 اسرار خان : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آ گئے ، موٹروے ایم  11 کے بعد ایم 2 اور ایم 3 بھی بند کردی گئی ۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بند کردی گئی ، اس کے علاوہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، اور موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔ 

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،متبادل راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں،دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ 

مزیدخبریں