لاہور ہائیکورٹ نے 13 جنوری سے مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا

10 Jan, 2025 | 04:16 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 13 جنوری سے مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا ،پرنسپل سیٹ پر 8 ڈویژن اور 22 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ،چیف جسٹس سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گی ،جسٹس شجاعت علی خان 14 جنوری سے سنگل بنچ کی سماعت کریں گے ،جسٹس علی باقر نجفی 13 جنوری سے سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس انوارِ حسین ،،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ ،،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں ،ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ،ڈویژن بنچ 6 میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ندیم ارشد ، ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق قتل کی اپیلوں بارے کیسز سنیں گے۔

 

مزیدخبریں