ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو؛ یونیورسٹی طالبہ نے ہتھوڑا مار کر 8 طالبعلموں کو زخمی کردیا

ٹوکیو؛ یونیورسٹی طالبہ نے ہتھوڑا مار کر 8 طالبعلموں کو زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ٹوکیو میں یونیورسٹی میں ہتھوڑا مارکر 8 طالب علموں کو  زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتا رکرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والی 22 سالہ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا شکار تھی۔اس لیے اس نے حملہ کیا ۔

ہوسی یونیورسٹی کے تما کیمپس کے عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ ایک طالب علم نے ہتھوڑے کے وار کرکےکچھ لوگوں کو زخمی کر دیا۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اس واقعہ پر کہنا تھا کہ 8 طالبعلم جو کلاس روم  میں تھے اُن کو سر، جسم پر زخم آئے ہیں،تاہم اُن کی جان خطرے سے باہر ہے۔

22 سالہ طالبہ کا تعلق فیکلٹی آف سوشل سائنسز سے ہے۔ پولیس کو بیان دیتے لڑکی کا کہنا تھا کہ  جب طالب علموں کے ایک گروپ نے اسے نظر انداز کیا تو وہ مایوس ہوگئی، اور اس نے کیمپس میں ملنے والے ہتھوڑے سے حملہ کیا۔