ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گرلز ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گرلز ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔