اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
اس کے مطابق 2025 کی پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 10 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔
اسی طرح 2025 کا تیسرا اجلاس 5 مئی 2025 کو ہوگا اور چوتھا اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ شیڈول آئندہ چھ ماہ کے دوران مانیٹری پالیسی کی ترتیب کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔