پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر میڈیکل کالج میں داخلے شروع

10 Jan, 2025 | 03:39 PM

 زاہد چودھری :پنجاب حکومت نے قانون نظر انداز کر دیا, پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر نئے سرکاری میڈیکل کالج میں داخلے شروع کر دیئے.

تفصیلات کے مطابق غیر منظور شدہ نارووال میڈیکل کالج میں داخلوں سے 100 بچوں کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوکر رہ گیا، نارووال میڈیکل کالج تاحال پی ایم ڈی سی سے منظور نہیں ہے ۔
صوبائی کابینہ نے مبینہ سیاسی دباو پر نارووال میڈیکل کالج میں داخلوں کی اجازت دی، نارووال میڈیکل کالج کی فیکلٹی تک تاحال بھرتی نہیں کی گئی ۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق یو ایچ ایس کے پورٹل پر نارووال میڈیکل کالج کیلئے درخواست دینے والا امیدوار خود ذمہ دار ہوگا،نارووال میڈیکل کالج منظور نہ ہونے پر داخلے منسوخ تصور ہونگے ۔ 

مزیدخبریں