سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزم گرفتار کرلیے ۔
ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان ڈولفن کےمطابق ملزموں کے قبضہ سے 2 پستول،2 رائفلیں برآمد ہوئیں ۔ ملزم حسن،جواد،علی،فریاد کو تھانہ جوہر ٹاؤن،گجرپورہ،غالب مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔