کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کی بحالی کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے متعلقہ زونز افسران کو بھی رجسٹریشن فعال کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کر دی،جعل سازی یا نا قابل قبول ان پٹ ٹیکس کی وجہ سے معطل رجسٹریشن کی بحالی کیلئے ادائیگی کا جائزہ لیا جائے گا،رجسٹرڈ شخص کو اپنے یونٹ آفیسر کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔
اپلیٹ ٹربیونل یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے حکم خلاف اپیل دائر کرنے کی صورت میں شناخت ثابت کرنا ہوگی،مسلسل 6 ماہ سے زائد نان فائلر کی بنا پر رجسٹریشن معطلی کی بحالی کیلئے عائد کردہ جرمانہ جمع کرانا لازمی قرار ہے،رجسٹرڈ افراد کو تحریری طور پر ماہانہ سیلز ٹیکس جمع نا کرانے کی وجوہات بھی بیان کرنا ہوگی۔ْ
رجسٹرڈ افراد کو یونٹ افیسر کے سامنے اپنی شناختی دستاویزات کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہونا ہوگا،یونٹ افسران کو مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔