لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تقرر و تبادلے

10 Jan, 2025 | 02:10 PM

بسام سلطان:لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئےگئے۔
مینجر آپریشن انیس احمد جنجوعہ ڈی جی ایم عزیز بھٹی، واہگہ شالیمار زون تعینات،سینئر مینجر بلال اشرف ڈی جی ایم آپریشن نشتر ، علامہ اقبال ،گلبرگ زون تعینات جبکہ مینیجر محسن صبور کو سینئر مینجرفلیٹ سرکل ون تعینات کر دیا  گیا۔
اسسٹنٹ مینجر عمر فیاض کو راوی زون کےآپریشن معاملات اضافی طور پر سونپ دئیے گئے۔مینجر عمران خان کو مینجر عارضی کلیکشن پوائنٹ کی ڈیوٹی سونپ دی گئی۔

مزیدخبریں