ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کے دو سب انجینئرز کوترقی نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

واسا کے دو سب انجینئرز کوترقی نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : واسا کے دو سب انجینئرز کوترقی نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،عدالت نے ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے سب انجینئر واسا علی رضا اور جہانگیر اسرار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار واسا ہیڈ آفس میں بطور سب انجینئر فرائض انجام دے رہے ہیں، درخواست گزاروں کے نام سنیارٹی لسٹ میں آخر میں ڈال دیئے گئے ،سنیارٹی لسٹ میں ردوبدل سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ، درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایم ڈی واسا کو نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کا حکم دے ، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کو میرٹ پر ترقی دینے کا حکم دے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer