جنید ریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک تک تعلیم یافتہ اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کرلی،نئی پالیسی تین ہزار سے زائد اساتذہ پر اثر انداز ہوگی۔نئی پالیسی میں 50سال تک والے اساتذہ کو بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی آپشن دی جائے گی
پچاس سال عمر کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے پہلے سے ہی اساتذہ کا ڈیٹا طلب کررکھا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کیلئے چیف سیکرٹری کو درخواست بھی لکھ دی۔
موجود پالیسی کے تحت 50سال سے اوپر کی عمر کے اساتذہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے
میٹرک تک تعلیم یافتہ اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ
10 Jan, 2025 | 12:28 PM