ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو الیکشن ٹریبونل سے بڑا ریلیف مل گیا

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو الیکشن ٹریبونل سے بڑا ریلیف مل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  پی پی 51 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ذیشان رفیق کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کا معاملہ ،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو الیکشن ٹریبونل سے بڑا ریلیف،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری خارج کردی گئی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پرمشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار وقاص افتخار کی درخواست پر سماعت کی۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے کے بعد صوبائی وزیر بننے والے ذیشان رفیق کیخلاف انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ، انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت الیکشن ایکٹ کے مطابق ضروری قانونی لوازمات پورے نہیں کئے گئے ،، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے کے موقف کے بعد انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer