علی ساہی:آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں ،مینوفیکچررز کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،اساتذہ ،سول سوسائٹی بھی خطرناک کھیل ،کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر31 ملزمان گرفتار، 34 مقدمات درج کئے گئے۔5500سے زائدپتنگیں، 300 ڈور چرخیاں برآمد کر کے 18مقدمات کے چالان جمع کرا دیے گئے۔
گزشتہ سال صوبہ بھر میں 12525ملزمان گرفتار کر کے 11866 مقدمات درج کئےگئے جبکہ ملزمان سے 6 لاکھ 77 ہزار سے زائد پتنگیں، 36 ہزار سے زائد چرخیاں ڈور برآمد کی گئیں۔