ملک اشرف : خواتین تحفظ ایکٹ کے تحت ڈیفنس میں جائیداد کے حصول کی درخواست ، ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس مزمل اخترشبیرنےشہری آفاف یاسمین خان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزاروکیل نےموقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ اے میں واقع جائیداد میں سے حصہ نہیں دیا جارہا، خاتون صوبائی محتسب نے دادرسی کی بجائے درخواست خارج کردی ، درخواست گزاروکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوبائی خاتون محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواستگزاروکیل سےمکالمہ کرتے ہوئےکہاآپ ملکیت یا وراثت کے ثبوت کے بغیر جائیداد میں حصہ دار کیسے بن سکتے ہیں ،آپ کو پہلے خود کو حقدار ثابت کرنا ہوگا ،بغیرکسی ثبوت کےکوئی آپ کوکیسےجائیداد دے، اس طرح تو آپ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں ، قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ آپ کےدعوےکومانا جائے۔ آپ والدین کی طرف سے ہی وراثتی دستاویز پیش کریں۔