ہنجروال؛ غیرت کے نام پر والدین نے بیٹی پر گولیاں برسا دیں

10 Jan, 2025 | 11:42 AM

وقاض احمد:ہنجروال کے علاقے میں غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش، شدید زخمی حالت میں 20 سالہ شمائلہ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمائلہ کو اسکو والد فیاض، والد ہ اور 2 چچا نے منصوبہ بندی کیساتھ گولیاں مار کر شدید زخمی کیا، تھانہ ہنجروال میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
والد،والدہ اور دونوں چچا کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا ملزمان سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پر شمائلہ کو قتل کرنے کی کوشش کی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں