جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا احسن اقدام، آؤٹ سورس سکولوں میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتیوں کا معاملہ، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق آؤٹ سورس سکولوں میں کم سے کم 14 سالہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہی رکھا جاسکے گا، اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت بی اے یا بی ایس ای مقرر کردی گئی۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے لائسنسز کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، اس وقت 5ہزار 869سکول آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں۔
مزید سکول رواں ماہ کے آخر تک آوٹ سورس کردیئے جائیں گے، دوسرے فیز کے بعد آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 10ہزار ہوجائے گی۔