راؤ دلشاد:محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا جدت کی جانب ایک اور اقدام اٹھا لیا گیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کو ڈیجٹلائز اور پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیاوزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ کو مکمل ڈیجیٹلائز ،پیپر لیس کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو جون 2025 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈز محفوظ رکھنا ،رسائی حاصل کرنا آسان ہوجائیگا،دفتری امور پیپر لیس ہونےسے سالانہ لاکھوں روپوں کی بچت ہوگی۔