احتشام کیانی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست،عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست، چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا، درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں۔
آمنہ علی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، مقدمات کی تفصیلات تک درخواست گزار اور انکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔