قیصر کھوکھر :غیرذمہ دارانہ رویہ اور مریض کے لواحقین کیساتھ بدتمیزی،محکمہ ہیلتھ نے 2 ڈاکٹروں کو نوکری سے برطرف کردیا،، ڈاکٹروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایڈہاک ڈاکٹر محمد راشد علی کوبرطرف کردیا ہے،ڈاکٹر محمد راشد علی کو غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور مریض کے لواحقین سے بدتمیزی کرنے پر برطرف کیاگیا ہے۔
دوسرے ڈاکٹرپوسٹ گریجویاٹ ٹرینی محمد فائق کو ہڑتال کرنے اور امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے پرملازمت سے برطرف کردیاگیا ہے،برطرف ہونیوالے دونوں ڈاکٹرسروسز ہسپتال میں تعینات تھے۔
انکوائری رپورٹ کےمطابق سروسز ہسپتال میں مریض سے جھگڑے پر ڈاکٹر فائق اور ڈاکٹر راشد ملازمت سے فارغ کیا گیا، سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر فائق نے جھگڑے سے امن و امان کو نقصان پہنچایا۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹر فائق کی آئندہ 2 سال کیلئےپوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ بھی معطل کیا گیا، ڈاکٹر فائق کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کا تمام وظیفہ واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر راشد نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں مریض سے بدتمیزی کی، ڈاکٹر راشد نے جھگڑے کے واقعے کو مزید بگاڑا، ایڈہاک میڈیکل افسر ڈاکٹر راشد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔