ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کونسی پاکستانی اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز سب سے زیادہ؟

کونسی پاکستانی اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز سب سے زیادہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکاؤں میں سے کس کے فالوورز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین جان کر دنگ رہ گئے، اس دوڑ میں اداکارہ سارہ خان، ہانیہ عامر اور عائزہ خان کا نام قابل ذکر ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامرنے انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں،اداکارہ ہانیہ عامرانسٹاگرام فالوورزکی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے17 ملین فالورز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

یہ نیا سنگِ میل ہانیہ عامرکوپاکستان کی ان چند سیلیبریٹیز میں شامل کرتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں اتنی بڑی فین فالوونگ حاصل کی۔

پاکستانی ایکٹرس میں دوسرے نمبر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14.4 ملین ہیں۔

تیسرے نمبر پر خوبرو اداکارہ سارہ خان ہیں، انسٹاگرام پر ان کو 12 ملین لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے۔