نیلم منیر کی شادی پر اداکارہ میرا اداس کیوں ؟وجہ بتا دی

10 Jan, 2025 | 10:20 AM

ویب ڈیسک:  معروف اداکارہ میرا اپنے دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کے مخصوص انداز سے لوگوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں،اداکارہ  ایک بار پھر شادی سے متعلق بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حال ہی میں  میرا نے سٹی 41 کے رپورٹر کے ساتھ مختصر گفتگو کی جب ان سے نیلم منیر کی شادی کے متعلق پوچھا گیا تومیرا نے ابتدا میں اپنا ری ایکشن چہرے پر اداسی اور خاموشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ دینا چاہا،جس کے بعد شادی نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے افسوس ہے،اس وقت میں بہت اداس ہوں، مجھے پریشانی ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں شادی کے لیے کس قسم کا لڑکا پسند ہے تو اداکارہ نے غمزدہ دل کے ساتھ کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا، اور کوئی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔میراغمزدہ اور بوجھل دل کے ساتھ یہ کہ کر اپنی کرسی سے اٹھ کر چلی گئیں۔

 یاد رہے کہ  میرا 90 کی دہائی سے پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں،فلموں کے علاوہ کئی ڈراموں میں کام ،ٹی وی میزبان اور  ماڈل  بھی رہ چکی ہیں۔

مزیدخبریں