عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نٰے ہدایت کی کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹرائی سیریز ،چیمپئینزٹرافی کے پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا بھی حکم دیا۔
سی سی پی اونے پتنگوں ،دھاتی ڈورکی تیاری کےہاٹ سپاٹ ایریاز پرریڈ کرنے،دھاتی ڈور ،پتنگوں کےخونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔بیرون ملک مفرور مجرمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔
سی سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز کو بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک سونپ دیا۔سی سی پی او نے چوری کی وہیکلز کے سپیئرپارٹس بیچنے والے کباڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوزاپنے فیلڈ سٹاف سے مسلسل رابطے میں رہیں،فیلڈ سٹاف کی فیڈ بیک سے آپریشنل پلاننگ میں بہتری آئے گی، انہوں نے منشیات فروشی، جوئے ،فحاشی کے اڈوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔
چینی باشندوں کی سکیورٹی کے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے:سی سی پی او
10 Jan, 2025 | 10:03 AM