محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

10 Jan, 2025 | 09:32 AM

فاطمہ عارف: محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی نوید سنا دی۔

 شہر  لاہور میں ٹھرٹھراتی سردی اور دھند کا راج  ہونے کے بائث  ہر منظر دھندلانے کے بائث حد نگاہ میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور عالمی درجہ بندی میں 9ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 166 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویلنشیا میں  183، جوہر ٹاؤن میں 390، ڈی ایچ اے میں 250، شاہراہ قائداعظم میں  178، یو ایس کونسلٹ میں 228، عسکری 10میں  238، کوٹ لکھپت میں  258، غازی روڈ انٹرچینج میں  136 کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہریوں کو دھند اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 کراچی میں سردی کی حالیہ لہر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی جبکہ شہر کا موسم سرد اور خشک ہے۔  12 جنوری تک سردی کی شدت کم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔  ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمالی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم کراچی میں فضائی معیار مضر قرار دیا گیا ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے۔پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، گلگت بلتستان، کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا، لہہ میں پارہ منفی 13،استور میں منفی 12 رہا۔گوپس، کالام ، سکردو منفی 9، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات، گلگت منفی 5، کوئٹہ، منفی 4، دیر اور راولا کوٹ میں منفی 3 رہا۔

 دوسری جانب  موسم کا احوال بتانے والوں کاکہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق   سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد ، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

 ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔ لسبیلہ ،خضدار اور قلات میں مطلع جزوی ابر آلودکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔تاہم  گھوٹکی ،سکھر ،خیر پور،شہید بینظیر آباد،سانگھڑ،عمرکوٹ، تھر پارکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں