ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلاق کی افواہوں پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

طلاق کی افواہوں پر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کےمطابق یوزویندر چہل اور دھناشری کے درمیان علحیدگی کی خبریں گزشتہ دنوں اس وقت پھیلیں جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

ان کی اہلیہ دھنا شری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں، اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی سٹوریز بھی لگائی گئیں۔

تاہم ڈانسر دھناشری ورما نے اپنے شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ساتھ ہی انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر بھی سخت ردعمل دیا۔

انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں دھناشری نے لکھا کہ گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق سے خالی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے۔