اٹک : 500 روپے کا بلب چوری ہونے پر مقدمہ درج

10 Jan, 2025 | 08:59 AM

محمد عمران:  اٹک پولیس نے 500 روپے مالیت کے بلب کی چوری کے حوالے سے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال میں ایک انوکھا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں 500 روپے مالیت کا بلب بلاک فیکٹری سے چوری ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور نامعلوم چور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے  اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مزید تفصیلات تفتیش کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں