لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر فلائٹ شیڈول شدید متاثر

10 Jan, 2025 | 08:45 AM

سعید احمد: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ  50میٹر ریکارڈ  کی گئی ہے، جس کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 6 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ چار پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا ہے اور 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

اتحاد ایئر کی 285 ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے  ,کراچی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 401 ,کراچی سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 402 ,کراچی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 405 ,کراچی سے آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 406 
دیگر متاثرہ پروازوں میںجدہ سے آنیوالی پرواز پی ایف 717 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا, گزشتہ رات بنکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز تاحال روانہ نہیں ہو سکی, شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز بھی ابھی تک روانہ نہیں ہو سکی۔
اس کے علاوہ، متعدد پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہیں، پرواز پی اے 412 کی ساڑھے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد چیک ان شروع ہو چکا ہے۔ایئربلیو کی پرواز پی اے 430 (ابوظہبی جانے والی) کی 12 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر, سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 (جدہ جانے والی) 20 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار, ایئرسیال کی پرواز پی اے 732 (لاہور سے مسقط جانے والی) 32 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید دھند کی پیشنگوئی کی گئی ہے، جس سے پروازوں کی روانگی اور آمد میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں