ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس اداکار کی سیکنڈ ہینڈ جیکٹ سے100 پاؤنڈ کا نوٹ نکل آیا ؟

کس اداکار کی سیکنڈ ہینڈ جیکٹ سے100 پاؤنڈ کا نوٹ نکل آیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان عاصم محمود اپنی شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی بدولت بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور بہت جلد اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کے دل جیت لیے۔وہ مختلف ڈراموں میں اہم اور معاون کرداروں میں نظر آئے، جہاں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

 حال ہی میں عاصم محمود نے ایک ٹی وی شو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعہ کا ذکر کیا انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیالکوٹ کے گورنمنٹ کالج آف کامرس سے بی کام کیا تھا اور اس کالج کے قریب لنڈا بازار لگا کرتا تھا۔عاصم نے کہا کہ ایک دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنڈا بازار سے گزر رہے تھے اور وہاں خریداری کرنے کا فیصلہ کیا, انہوں نے ایک جیکٹ خریدی جس میں کئی جیبیں تھیں دکاندار نے اس کی قیمت 150 روپے بتائی تھی لیکن عاصم نے 100 روپے میں وہ جیکٹ خرید لی۔

 گھر واپس آ کر عاصم نے جیکٹ دھونے کا فیصلہ کیا اور دھلنے کے بعد اس کی استری کی, استری کرتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ ایک جیب میں کچھ موجود ہے۔ جب انہوں نے جیب چیک کی تو وہاں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ نکلا جو اُس وقت بڑی رقم سمجھی جاتی تھی۔اگلے دن عاصم نے وہ نوٹ کرنسی ڈیلر سے ایکسچینج کیا اور اس کے بدلے 9 ہزار روپے ملے۔

 عاصم نے مزید کہا کہ اُس وقت انہیں ہفتے کی پاکٹ منی 500 روپے ملتی تھی اور جب انہیں وہ 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تو وہ بہت خوش ہوئے۔

 ان پیسوں سے انہوں نے دوستوں کے ساتھ پارٹی کیلئے خریداری کی اور باقی پیسوں سے اپنے لیے بھی خوبصورت چیزیں خریدیں۔