ایران کی جیل میں سوئس شہری کی موت

10 Jan, 2025 | 06:55 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  ایران کے صوبہ سمنان میں قید ایک سوئس شہری کی جیل میں موت کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوئس شہری نے ایرانی جیل میں خودکشی کر لی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایران کے صوبے سمنان کے چیف جسٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں گرفتار اور جاسوسی کے الزام میں قید  ایک سوئس شہری نے جیل میں خودکشی کر لی ہے۔ 

ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس سوئس شخص کو مشرقی شہر سمنان کی ایک جیل میں ایک اور قیدی کے ساتھ رکھا جا رہا تھا جب اس نے جمعرات کو "خودکشی" کر لی۔

ایرانی عدلیہ کے زیر انتظام میزان نیوز ایجنسی نے کہا کہ جیل حکام نے سوئس شہری کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی لیکن ان کی کوششیں ناکام رہیں۔

میزان نے اس شخص کی شناخت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

مزیدخبریں