ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی جیل میں سوئس شہری کی موت

Samnan Iran, Swiss Citizen died in Imani prison
کیپشن: ایران کی ایک جیل میں سوئٹزر لینڈ کے شہری کی ہلاکت کی اس خبر سے پہلے فرانس نے ایران کی جیل میں قید فرنچ شہریوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد فرانسیسی شہریوں کو ایران جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، ایک روز پہلے ہی ایران کی حکومت نے اٹلی کی صحافی خاتون سیسیلیا سالا کو اٹلی کے سخت احتجاج کے بعد رہا کر کے روم واپس بھجوایا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایران کے صوبہ سمنان میں قید ایک سوئس شہری کی جیل میں موت کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوئس شہری نے ایرانی جیل میں خودکشی کر لی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایران کے صوبے سمنان کے چیف جسٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں گرفتار اور جاسوسی کے الزام میں قید  ایک سوئس شہری نے جیل میں خودکشی کر لی ہے۔ 

ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس سوئس شخص کو مشرقی شہر سمنان کی ایک جیل میں ایک اور قیدی کے ساتھ رکھا جا رہا تھا جب اس نے جمعرات کو "خودکشی" کر لی۔

ایرانی عدلیہ کے زیر انتظام میزان نیوز ایجنسی نے کہا کہ جیل حکام نے سوئس شہری کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی لیکن ان کی کوششیں ناکام رہیں۔

میزان نے اس شخص کی شناخت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔