سٹی42: دفاتر میں وائی فائی کے استعمال کے لئے راؤٹرز استعمال ہوتے ہیں، یہ راؤٹر وائی فائی نیٹ ورکس ک کو ہیک کر لئے جانے اور ان نیٹ ورکس سے منسلک تمام لوگوں کا حساس ڈیٹا چرا لئے جانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ہنگامی ایڈوائزری بھیجی ہے جس مین وائی فائی نیٹ ورکس کو ہیکنگ اور ڈیٹا چرائے جانے سے بچنے کے لئے فوری احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ے ذریعے صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشے کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کری گئی۔
اسلام آباد مین وفاقی حکومت کے کیبنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وائی فائی روٹرز غیرمحفوظ ہیں۔ ان کے ذریعہ کسی وائی فائی نیٹ ورک میں باہر سے مداخلت کی جا سکتی ہے۔ راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔
وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس ایڈوائزری میں وائی فائی کے نام اور آئی ڈی ہمیشہ خفیہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اہم معلومات کو بچانے کےلیے" گیسٹ نیٹ ورک" کو بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔