شدید سردی، دھند اور کہرا، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

10 Jan, 2024 | 07:01 PM

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی علاقوں  اور شمالی بلوچستان  میں شدید سرد رہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔ 
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم  سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا   پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر دھند کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں  شدید سرد رہے گا،  چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ مری، گلیات  اور گر دو نواح میں  شدید سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور  ،سیالکوٹ،  نارووال، گوجرانوالہ،  جہلم ،  منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ  چھائے رہے گی، جس کے  باعث صوبے کے بیشتر  اضلاع میں دن کے  درجہ حرات معمول سے قدرے کم رہیں گے، اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔  
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان   میں موسم شدید سرد اور خشک  رہے گا،  کشمیر میں صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ شدید دھند کے باعث  پنجاب کے بیشتر  علاقوں میں دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

مزیدخبریں