ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی تربت میں سیاسی رہنماء میر اسلم بلیدی پر ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت۔
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم اور امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
نگراں وزیراعلیٰ کی علاقے میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ میر اسلم بلیدی پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، سیکیورٹی صورتحال کو بہتر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
نگراں وزیر اعلیٰ کی فائرنگ سے زخمی ہونے ہونے والے سیاسی رہنماء میر اسلم بلیدی کو علاج اور معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے میر اسلم بلیدی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔