ایکس (ٹوئٹر) کا 2024 کے دوران نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

10 Jan, 2024 | 04:45 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کو جانب سے 2024 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز سے بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کو مائیکرو بلاگنگ کی بجائے ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ کمپنی نے جولائی 2023 میں ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھا تھا اور اس کا لوگو بھی تبدیل کر دیا تھا۔اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے کمپنی کی بلاگ پوسٹ میں 2024 میں کسی وقت پیمنٹ سروسز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پیمنٹ سروسز کے علاوہ ایکس میں See Dissimilar Posts نامی فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے تحت ایکس فیڈ پر ایسی پوسٹس نظر آئیں گی جو صارف کی دلچسپی کے موضوعات سے ہٹ کر ہوں گی۔اس فیچر کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ایکس سرچ فنکشن کو بھی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا۔فی الحال کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ یہ فیچرز عام صارفین کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔اس کمپنی کی جانب سے اب زیادہ تر فیچرز کو سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے والے صارفین تک ہی محدود رکھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں