ابراہیم حسن مراد کا اچانک میو ہسپتال کا دورہ ،جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

10 Jan, 2024 | 03:57 PM

حسن علی:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا اچانک میو ہسپتال کا دورہ ،جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے میو ہسپتال کے دورے کے دوران بچوں کی ایمرجنسی، بیسمنٹ ، ڈاکٹروں کی لیب اور شعبہ ریڈیالوجی میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور تمام فلورز کا دورہ کیا۔

ابراہیم حسن مراد کی جانب سے تمام منزلوں کا دورہ کیا گیا جبکہ تمام شفٹوں کی لیبر کا رجسٹر بھی چیک کیا، ری ویمپنگ کے جاری کام کی رفتار پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ایکسیئن اور ایس ڈی او نے صوبائی وزیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امپورٹڈ لفٹوں کی ڈیلیوری میں تاخیر ہے، آلات کی ترسیل جنوری کے آخر میں متوقع ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد  کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں