پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا معاملہ، محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کرلیا

10 Jan, 2024 | 03:12 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ ، اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری صحت نے تجاویزدیں، اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینئر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں۔ اجلاس میں نموینہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کی گئی، ساتھ  ہی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے36 بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنےکافیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں محسن نقوی نے پہلی کلاس کےسکول کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی دی گئی، ساتھ  ہی کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال سے آرہا ہوں،یکم جنوری سے 9جنوری تک36بچے نمونیہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نمونیہ سے فوت ہونے والے زیادہ تر بچے بالکل کم عمر کے ہیں۔ نمونیہ کرونا کی طرح پھیلتا ہے،والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی خوراک کا خیال رکھیں۔ حکومت پنجاب نمونیہ کے خلاف آگاہی مہم شروع کررہی ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ مارننگ شوز میں بچوں کے ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کریں تاکہ لوگوں آگاہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ  پریپ اور نرسری کی کلاسز 19جنوری تک بند کر دی ہیں۔ پہلی کلاس اور دیگر کلاسز جاری رہیں گی لیکن31جنوری تک سکولوں میں اسمبلی پر پابندی لگا دی ہے۔ صبح کے وقت سردی زیادہ ہوتی ہے،عمررسیدہ افراد بھی اپنی خوراک اچھی رکھیں،گرم کپڑے اور ماسک بھی ضرور پہنیں۔ بچوں کے سکول میں ماسک کو لازمی کر دیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہر 10بچوں میں سے 8نمونیہ کا شکار ہیں۔ نمونیہ کو روکنے کیلئے والدین بچوں کی خوراک کا خیال رکھیں اورماسک پہنائیں۔ بچے کو کھانسی،بخاریا گلے کی شکایت ہے توبچے کو گھر پر ہی رکھیں،سکول نہ بھیجیں۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نمونیہ سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز آج شام تک میڈیا پر جاری کردی جائے گی،سکول ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دے گا۔  پہلی سے دسویں تک سکول بند کرنے کی ضرورت نہیں،بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ سکولوں میں بچے نیکرز نہیں پہنے گے،جیکٹس اور مناسب لباس پہنائے، 31 جنوری تک سختی نہ کی جائے۔ یونیفارم میں نرمی کررہے ہیں کیونکہ بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھنا اس وقت زیادہ ضروری ہے۔ نمونیہ ہر سال آتا ہے،پہلے کی طرح اس سال بھی روک سکتے ہیں،پریشانی کی بات نہیں لیکن سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ محکمہ صحت اور سکول ڈیپارٹمنٹ اپنا اپنا کام کررہے ہیں،نمونیہ کے حوالے سے کمیٹی بھی بنا دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر فیڈ بیک دے گی۔

 ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔ 

مزیدخبریں