وزیراعلیٰ محسن نقوی کا قربان لائنز کا دورہ،اپارٹمنٹس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

10 Jan, 2024 | 12:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے قربان لائنز کا دورہ کیا اور  31جنوری سے قبل اپارٹمنٹس کے3فلور مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیااور جاری کاموں کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا،مزدوروں سے ملاقات کی،مصافحہ کیا اوررات گئے کام کرنے پر شاباش دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تینوں فلور پر جاری بجلی و لکڑی کے کام کا مشاہدہ کیا او رٹائلز کی تنصیب کے کام کو معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
اپارٹمنٹس کے سامنے خالی اراضی پر لان اور پودے لگانے کی ہدایت  بھی کی۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپارٹمنٹس کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قربان لائنز میں پولیس کیلئے 6منزلہ عمارت میں 24اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں،اپارٹمنٹس میں دو لفٹ بھی لگائی جائیں گی۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں