ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت

  سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ میں کھڑے 52 سالہ کرکٹر کے سر پر قریبی پچ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ کی گیند لگنے سے چل بسا۔

 مذکورہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا ۔ رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔

محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز شیڈول کرنا پڑا، دونوں میچز مختلف پیچز پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔

اس دوران ایک میچ میں بلے باز نے شاٹ مارا تو گیند دوسری پچ میں چلی گئی جہاں فیلنڈنگ میں موجود 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا کے سر پر کان کے پیچھے لگی۔

گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور پھر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندہ نہ بچ سکے۔