دس ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس کے بعد دس ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود قرض پر، محسن سپیڈ کا نیا اعلان

10 Jan, 2024 | 04:24 AM

This browser does not support the video element.

دس ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس کے بعد دس ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود قرض پر، محسن سپیڈ کا نیا اعلان
دس ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس کے بعد دس ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود قرض پر، محسن سپیڈ کا نیا اعلان

سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دس ہزار طلبہ کو بلا سود قرض پر  الیکٹرک بائکس کو فروغ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ابتدائی فیز میں ہم بلا سود طلبہ کو دس ہزار الیکٹرک بائکس دے رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اگر نسلوں کو  بچانا ہے تو ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونا ہوگا۔   
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ریٹروفٹڈ ٹرائی وہیلرز  کی رجسٹریشن کی تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ لاہور میں سموگ کے کافی مسائل ہے۔ ابتدائی فیز میں ہم بلا سود طلبہ کو دس ہزار الیکٹرک بائکس دے رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اگر نسلوں کو  بچانا ہے تو ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونا ہوگا۔ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اب دس ہزار الیکٹرک رکشوں کو بھی بلا سود قرض پر دیں گے۔

  دو ہزار تھری ویلر الیکٹرک گاڑیاں معذور افراد کو بلا سود قرضوں پر دی جائیں گی۔سرکاری محکموں کے دو ہزار ملازمین کو الیکٹرک موٹر بائیکس پہلے فیز میں دی جائیں گی۔ خاتون سرکاری ملازمین کو بھی دو ہزار الیکٹرک بائیکس بلا سود دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا   پنجاب میں سرکاری محکموں پر الیکٹرک بائکس کے علاوہ دیگر بائیکس خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں ابھی اضافی نہیں کر رہے۔ 16 جنوری تک مزید مہلت دی جاتی ہے کہ موجودہ فیسوں پر ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں۔ 16 تاریخ کے بعد نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں