سٹی42: وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سپیڈ شہریوں کو بھا گئی، لبرٹی کے پولیس خدمت مرکز پہنچے تو شہریوں نے محسن نقوی زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کی درخواست پر ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز کی تعداد مزید بڑھا دی اور اعلان کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیس کا اطلاق 16جنو ری سے ہو گا۔ انہوں نے شہریوں کی مشکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیس کے اطلاق کی تاریخ مزید آگے کر دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا سرپرائز دورہ کیا تو وہاں شہریوں کا ہجوم موجود تھا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے مسائل دریافت کئے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کی شکایات کا فوری نوٹس لیا اورقذافی اسٹیڈیم میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8سنٹرقائم کرنےکااعلان بھی کیا
محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کئے۔ لائسنس میں تاخیر کی شکایات پر فوری نوٹس لیا۔رش کے خاتمے کیلئے آئی جی پنجاب کو خصوصی ہدایات۔ڈ رائیونگ لائسنس کی نئی فیس کے اطلاق میں 5روز کی توسیع کر کے نئی لائسنس فیس کے اطلاق کی تاریخ 10جنوری سے بڑھا کر 16جنوری کردی۔ شہریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے محسن نقوی زندہ باد کے نعرے لگائےگئے۔