فرح گوگی کے اثاثے ضبط، 29 بینک اکاؤنٹس منجمد، دائمی وارنٹ گرفتاری

10 Jan, 2024 | 03:22 AM

سٹی42: سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح گوگی کی تمام جائیداد ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد اور رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو گئے۔ 

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس مین منگل کے روز بڑی پیش رفت ہوئی ، خصوصی احتساب عدالت  نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ساتھ شہزاد اکبر اور زلفی بخاری بھی احتساب کی لپیٹ میں آ گئے، نیب نے فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیل جمع کروا دی۔ گوگی کی کروڑوں روپے مالیت کی 22 گاڑیاں ،  29 بینک اکاؤنٹ نکل آئے، اسلام آباد میں سو سو کنال اور  ایک سو چالیس کنال اراضی بھی اس کی ملکیت نکلی۔ فرح گوگی کے اسلام آباد اور لاہور میں سات پلاٹ بھی ہیں۔ احتساب عدالت نے یہ تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

مزیدخبریں