مظفر گڑھ میں عبدالحئی دستی کا بیٹا چھت سے گر کر فوت ہو گیا

10 Jan, 2024 | 02:49 AM

سٹی42: مظفرگڑھ  میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عبدالحئی خان دستی کا کم عمر  بیٹا عبدالہادی خان دستی  چھت سے گر کر فوت ہو گیا۔  

 سابق مشیر برائے زراعت وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی خان دستی کے  بیٹے عبدالہادی خان دستی کی نماز جنازہ منگل کی شام مغرب  کے بعدعید گاہ مظفرگڑھ میں ادا کر دی گئی، کم سن عبدالہادی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا اور  نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ 

مزیدخبریں