منڈی بہاؤلدین کی تحصیل ملکوال میں دو حقیق بھائیوں کو فائنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملکوال میں گوجرہ کے علاقہ 44 چک میں دیرینہ دشمنی پر مخالفوں کی فائرنگ سے 2 حقیقی بھائی قتل ہو گئے۔ مقتولین کے نام 65 سالہ ظہور اور 60 سالہ غضنفر معلوم ہوئے ہیں۔ دونوں بھائی 44 چک دارہ میں بیٹھے تھے جب ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مقتولین کی ملزمان کے ساتھ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ ملکوال لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال ملکوال منتقل کر دی گئی ہیں۔