ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی سے نکلنے والی گیس کی رائلٹی دلوائیں گے، آصف علی زرداری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری کے عام انتخابات جیت کر  ڈیرہ بگٹی کے عوام کو گیس فیلڈ کی رائلٹی دلوائے گی، جس سے ہر شخص کو ماہانہ آمدنی ہوگی،  سوئی میں گھر گھر گیس بھی فراہم کی جائے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ  پیپلز پارٹی کےمنشور کاحصہ ہے۔ پیپلز پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا بھی کر تی ہے۔ یہ باتیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر  آصف علی زرداری  نے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ بیکڑ میں تاریخ ساز  جلسے سے فون کے زریعہ خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس تاریخی جلسہ عام کے انعقاد میں حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈیرہ بگٹی آمد کے موقع پر پھیلاوغ بیکڑ میں ہزاروں بلوچ عوام نے گرد و نواح کے دیہات سے  پیپلز پارٹی کے پرچموں کے ساتھ ریلیوں کی شکل میں سابق صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے جلسہ گاہ پہنچے لیکن آصف زرداری خراب موسم کی وجہ سے خود جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے۔ ان کی عدم میوجودگی میں میر سرفراز بگٹی نے جلسہ کی صدارت کی۔

جلسہ عام کے ہزاروں شرکا سے فون کے زریعہ خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انشااللہ وقت آ رہا ہے، 8 کو الیکشن ہے، الیکشن جیت کر ہم آپ کے مسائل حل کروائیں گے۔ چاہے وہ عورتوں کا مسئلہ ہو، ہسپتالوں کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو، تمام مسئلے حل کروائین گے۔  سوئی گیس فیلڈ سے نکلنے والی گیس کی رائلٹی آپ کو ملے گی، کمپنیز بھی خرچے اٹھائیں گی،  جیسے ڈی جی فیکٹ بنا تھا اسی طرح یہاں گیس پیک بنے گا، اس سے آپ کے پورے ایریا مین ہر بندے کو ماہانہ آمدنی ہو گی۔ یہ ہماری سوچ ہے، یہ ہمارے مینی فیسٹو کا حصہ ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدہ کیا ہے وہ پورا کر کے دکھایا ہے۔ 

بلوچستان میں لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ڈیرہ بگٹی میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے جلسہ میں دور دراز کے علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کےچاہنےوالےجوق درجوق شریک ہونےکیلئے پھیلاوغ بیکڑ میں پہنچے۔