ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توانائی بچت پلان پر عملدرآمد،وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

Pm Shahbaz sharif,energy saving committee,City42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،22 رکنی کمیٹی کی سربراہی  شہباز شریف خود کریں گے۔

 کمیٹی میں اہم وفاقی وزراء، وفاقی سیکرٹریز اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،ایم ڈی نیکا، ڈی جی پی ایس کیو سی اے اور ڈی جی پیکرٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔

  نوٹیفیکیشن کے مطابق  کمیٹی توانائی بچت کے قلیل، وسط مدتی اور طویل مدتی  منصوبوں کو دیکھے گی، کمیٹی توانائی بچت کے آلہ جات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے پالیسی تیار کرے گی،کمیٹی صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے سے بات چیت کرے گی۔

 کمیٹی توانائی بچت منصوبوں کے ذریعے گردشی قرضے، امپورٹ بل کو کم کرنے پر غور کرے گی،کمیٹی توانائی بچت کے منصوبوں کے ذریعے توانائی شعبے میں سبسڈی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی،کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر توانائی کی کھپت کا جائزہ لیکر اقدامات تجویز کرے گی۔

 کمیٹی توانائی بچت منصوبے میں خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کا حل بھی پیش کرے گی،توانائی بچت کمیٹی کا سیکرٹریٹ سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن ہوگا،توانائی بچت کمیٹی ہر 14 روز کے بعد اجلاس منعقد کرے گی۔