وکیل کوتوہین عدالت کی سزاء کےخلاف وکلاکادھرنا

10 Jan, 2023 | 10:02 PM

سٹی 42: وکیل کوتوہین عدالت کی سزاء کیخلاف وکلاء کا لاہور ہائیکورٹ ججز گیٹ کےسامنے دھرنا ،لاہورمال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی۔

 وکلاء  ججز گیٹ کےسامنے دھرنا دئیے بیٹھ گئے،وکلاء کا کہنا تھا کہ رات بھی ججز گیٹ کےسامنے قیام کریں گے، دھرنے کےشرکاء شامیانے اور کرسیاں ججز گیٹ کےسامنے لگاکر بیٹھ  گئے،وکلاء نے ایڈووکیٹ رانا محمد آصف  کی سزاء ختم کرنے کیلئے ججز گیٹ کےسامنے دھرنا دے رکھا ہے، جس کی وجہ سےمال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر،مال روڈ پر وکلاء کےدھرنے سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا گیا۔

 وکلاء کے دھرنے سےعدالتی عملے کو باہر نکلنے کےلئے مشکلات کاسامنا،وکلاء دھرنے کےباعث ہائیکورٹ میں  پولیس کی بھاری تعینات کر دی گئی۔
 
 

مزیدخبریں